تربت( کیچ رپورٹ مبارک علی) جامعہ تربت میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
یونیورسٹی آف تربت میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور تاریخی معرکہ حق کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیکلٹی ممبران، انتظامی عملے اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد تحریکِ آزادی کے ہیروز اور شہداء معرکہ حق کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد طاہر حکیم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد اور چیئرمین شعبہ سیاسیات چنگیز احمد نے خطاب کیا۔ وائس چانسلر نے 14 اگست کو جشن اور قربانیوں کی یاد دہانی کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ایمانداری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ قومی ترقی میں کردار ادا کریں۔ مقررین نے اتحاد، قانون کی حکمرانی، جمہوری اقدار، معاشی استحکام، اور تعلیم و اخلاقیات کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔

