صحبت پور(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب، پولیس کی چاق و چوبن دستے کی سلامی ملک بھر کی طرح ضلع صحبت پور میں بھی یومِ آزادی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد کی گٸی اور تقریب کا آغاز صبح 8:00 بجے ڈپٹی کمشنر آفس صحبت پور میں پرچم کشائی سے ہوا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بھی سلامی پیش کی۔ تقریب میں معززینِ شہر، ضلعی افسران، میڈیا نمائندگان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنرآفس سے اویٸرنیس ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت ڈپٹی کمشنر صحبت پور نے کی جو ڈی سی آفس سے شروع ہو کر مین چوک صحبت پور پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے “پاکستان زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” جیسے نعرے لگائے۔ ریلی میں مختلف محکموں کے افسران، تاجر برادری، سماجی کارکنان، طلبہ، اساتذہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے بعد گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، درگی میں ایک خوبصورت ثقافتی تقریب منعقد کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر، ٹیبلو اور وطن پرستی سے بھرپور خاکے پیش کیے۔ اس تقریب نے نوجوان نسل کے جوش، جذبے اور فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور خصوصی دعاؤں کے اہتمام کٸے گٸے۔ تحصیل ہیڈکوارٹرز، میونسپل کمیٹی صحبت پور اور ضلع بھر کی جامع مساجد میں نمازِ فجر اور ظہر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، استحکام اور اتحاد کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور ودیگر افسران نے شرکا میں انعامات و اعزازات کی تقسیم اور تقریبات کے اختتام پر ایک باوقار انعامی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو یومِ آزادی کی تقریبات کے مؤثر انتظامات اور بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ یہ اعزازات ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، لگن اور قیادت کی صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر پیش کیے گئے۔ پروگرام کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ،اسسٹنٹ کمشنر مانجھی پور، ڈی ایس پی/ایس ڈی پی اوز, مختلف اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرصاحبان، طلبہ ودیگر مقررین نے شرکت کی

