آزادی ایک ایسی نعمت ہے جسکا کوئی نعم البدل نہیں،ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو

حب(این این آئی) ملک بھر کی طرح حب میں 78واں یوم جشن آزادی جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا ڈپٹی کمشنر حب نے پرچم کشائی کی ڈسٹرکٹ چیئرمین حب کی جانب سے خصوصی کیک تیار کیا گیا۔جمعرات کے روز حب میں ملک بھر کی طرح وطن عزیز پاکستان کا 78 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا صبح سویرے سوک سینٹر میں ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو نے ڈسٹرکٹ چیئرمین حب جاوید جمالی، چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض شیخ، وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب حاجی عظیم سیاں، ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری سمیت دیگر محکموں کے آفیسران، مقامی عوامی نمائندوں اور سماجی شخصیات کے ہمراہ پرچم کشائی کی جبکہ ڈسٹرکٹ چیئرمین حب جاوید جمالی کی جانب سے وطن عزیز پاکستان سے محبت کے اظہار کے طور پر تیار کیا گیا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا اور سر سبز پاکستان کے تحت ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر حب محمود حیات کی جانب سے لائے گئے پودے میں ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو نے ڈسٹرکٹ چیئرمین حب جاوید جمالی، چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض شیخ، وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب حاجی عظیم سیاں، ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری نے لگا کر مملکت خدادا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو نے مختصر خطاب میں کہا کہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جسکا کوئی نعم البدل نہیں انسان زندہ ہو مگر آزاد نہ ہو تو اسکی زندگی بھی کسی کام کی نہیں ہمارے بزرگوں اور پاک فوج کے ہزاروں جوانوں کی شہادت کے بعد ہمیں یہ ملک ملا ہے انکا کہنا تھا کہ آزادی کی اہمیت آج فلسطین اور کشمیر کے لوگوں سے جاکر پوچھیں ہم یہ ملک بڑی قربانیوں سے ملا ہے اب ہمارا قومی فرض بنتا ہے ہم اسکی فلاح و بہبود اور اسکی ترقی و خوشحالی کے لیے جدو جہد کرنی ہوگی یہ وطن ہے تو ہم ہیں ہم سب اپنے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر حب کی قیادت میں سوک سینٹر سے قومی شاہراہ تک ریلی نکالی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں