جوہان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید ہوگیا

کوئٹہ(این این آئی) جوہان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو تحصیل جوہان کے علاقے نرمک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار بھلو خان کوشہید کردیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں