کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے علاقے سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی مٹی میں لت پت نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی۔

