وزیراعظم کی ”نشان پاکستان“لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے ”نشان پاکستان“لینے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا نام فہرست سے نکال دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام”نشان پاکستان“کیلئے تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنا نام اس فہرست سے نکال دیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کا نام ”نشان پاکستان“کیلئے تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال کر باقی تمام ناموں کی منظوری دیدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں