یوم آزادی باغ میں غیر معمولی تقریبات ریلیاں کوہالہ بڑی تقریب

باغ / کوہالہ (این این ائی)یوم آزادی باغ میں غیر معمولی تقریبات ریلیاں کوہالہ بڑی تقریب۔78 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کی طرح ضلع باغ کی پانچوں تحصیلوں میں یہ دن شایان شان طریقے سے منایا گیا ضلع باغ میں سب سے بڑی تقریب پاکستان و آزادکشمیر کے آہم ترین داخلی راستے کوہالہ کے مقام پر مسلح افواج پاکستان کے زیر اہتمام جشن آزادی کی خوبصورت تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر صدر مسلم کانفرنس سردار محمد عتیق احمد تھے اس موقع پر پرچم کشائی اور ملی نغموں سے فضا گونجتی رہی مختلف سیاسی جماعتوں سمیت ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ضلع باغ میں دوسری بڑی تقریب ڈپٹی کمشنر باغ کے احاطے میں منعقد کی گئی 78 ویں جشن آزادی و معرکہ حق کی اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر حکومت سردار میر اکبر خان تھے انکے علاوہ کمانڈر 6اے کے بریگیڈ باغ مسعود احمد,ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت، SSP باغ چوہدری محمد امین، ضلعی آفیسران، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان،ڈسٹرکٹ بار باغ کے نمائندگان، ڈسٹرکٹ و لوکل کونسلرز، علما کرام، گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ و طلبا، مہاجرین نمانندگان، پریس نمائندگان اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پرچم کشائی کے بعد جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ مقررین نے معرکہ حق میں پاک فوج کو اپنا لوہا منوانے پر خراج تحسین پیس کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک آزادی کشمیر پاکستان کی سربراہی میں جاری رہے گی جب تک پورا کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا۔ضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ ہاڑی گہل تحصیل باغ تحصیل بیرپانی تحصیل ریڑہ سمیت باغ کے چھوٹے مراکز جن میں رنگلہ بیس بگلہ ملوٹ تھب غنی آباد سدھن گلی کفل گڑھ ہنس چوکی نڑیولہ چترہ و دیگر مقامات پر جشن آزادی کی تقریبات جوش جذبے کے ساتھ منعقد کی گئیں خصوصا تعلیمی اداروں میں رنگارنگ پروگرام پیش کئے گئے –

اپنا تبصرہ بھیجیں