لاہور (این این آئی) 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر کھوکھر پیلس میں پروقار تقریب کا انعقاد،جس میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی سرگرمیوں کے ذریعے جشنِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ تقریب میں ایم این اے و صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر، مقامی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد صوبائی وزیر کھیل نے ملک سیف الملوک کھوکھر کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور شرکاء کے ساتھ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ14اگست اتحاد، یکجہتی اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہیے، یہ لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے۔ 10مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے اس سال کے جشن آزادی کو مزید یادگار بنا دیا ہے۔ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر لمحہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کھیل اور نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، اسی لیے حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر ایم این اے و صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ یومِ آزادی کا دن ہمیں اس قربانی اور عزم کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت پاکستان قائم ہوا۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن رہیں۔ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت اور ملک کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور دنیا بھر میں امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- صوبائی سینئر وزیر و رکنِ صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی
- حکومت عوامی خدمت،فلاح و بہبود کو فرض سمجھتے ہوئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان
- حکومت صوبے کے نوجوانوں کو کاروبار اور صنعت کی جانب راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ
- میر یونس عزیز زہری کا ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اینڈ وومن کمپلیکس خضدار کا اچانک دورہ
- بلوچستان کے عوام کو صحت وتعلیم کی سہولیات پہنچاناوقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
- بلوچستان میں پائیدار امن عوام، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے،سرفراز بگٹی
- ٹیوشن سنٹر میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیر تعلیم کے بیان اور ایجوکیشن اتھارٹی کی رپورٹ میں تضاد
- گھر کی خبر لیجئے
- باقی ساری دنیا گئی بھاڑ میں
- بجٹ، ڈھابہ اور بچہ

