ڈپٹی کمشنر خضدارآفس میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

خضدار(این این آئی) کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ نے 78ویں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس خضدار میں منعقدہ شاندار اور پروقار تقریب میں چاک و چوبند پولیس و لیویز کے دستے کی سلامی کے ساتھ کمشنر قلات ڈویژن طفیل بلوچ نے قومی پرچم کشائی کی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عبدالحفیظ ڈی ائی جی قلات رینج عبدالحمید کوسہ ایس ایس پی شہزادہ عمر عباس بابر اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ کاکڑ ڈی ایس پی ایڈ کوارٹر امیر بخش غلامانی ڈی ایس پی سٹی محمد زمان پندرانی چیف افیسر میونسپل کارپوریشن وڈیرا محمد صالح ایکس این سی این ڈبلیو بلڈنگ لیاقت زہری اور انجمن تاجران خضدارکے صدر حافظ حمید اللہ دیگر قبائلی عمائدین سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔فلیگ ہاؤسٹنگ کے دوران قومی ترانہ بجایا گیا، شرکاء نے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا، جبکہ تقریب کو پھولوں اور سبز و سفید جھنڈیوں سے سجاکر ایک دلکش منظر پیش کیا گیا۔اختتامی لمحات میں کمشنر قلات ڈویڑن طفیل بلوچ کمانڈنٹ قلات سکاؤٹ کرنل عبدالحفیظ ڈی ائی جی قلات رینج عبدالحمید کوسہ نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر شرکاء نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی اور عہد کیا کہ وطن کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں