گوادر(این این آئی) سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد ہاشم غلزئی نے شہر کو پانی فراہم کرنے والے واٹر ورکس پمپنگ اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پانی کی ترسیل کے نظام، مشینری اور مکمل آپریشنل سسٹم کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ نے سیکریٹری کو شہر میں پانی کی فراہمی سے متعلق درپیش مسائل، ڈسٹری بیوشن کے نظام، بجلی کی مشکلات، اسٹوریج ٹینکوں کی گنجائش اور کمیونٹی واٹر ٹینکس کی عدم دستیابی کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔سیکریٹری محمد ہاشم غلزئی نے شہر میں پانی کی سپلائی کے طریقہ کار کا بغور معائنہ کیا اور پمپنگ اسٹیشن کا رجسٹر بھی چیک کیا تاکہ یہ جان سکیں کہ ہر وارڈ کو روٹیشن کی بنیاد پر کتنے دن بعد پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ایسے علاقے جہاں زیادہ تر غریب آبادی رہائش پذیر ہے اور جن کے پاس اسٹوریج ٹینک یا پانی ذخیرہ کرنے کی سہولت موجود نہیں، وہاں پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے اور اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔بعد ازاں، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے جی ڈی اے کے تعمیر کردہ نئے پمپنگ ٹینک اور جدید مشینری کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انجینئر داد کریم بلوچ اور انجینئر ساجد سخی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

