سبی(این این آئی)ایف سی سبی سکاوٹس نارتھ قیام امن کے ساتھ ساتھ تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، جشن آزادی کے مناسبت سے ایف سی سبی سکاوٹس کی جانب سے مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے گئے، آتش بازی کے شاندار مظاہرہ کیا گیا،ہندو برادری نے اپنی روایتی کھیل پیش کیا،قدیمی کھیل کبڈی اور فٹبال کے فائنل میچز پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے تقریب میں ایف سی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے آفیسران نے شرکت کی جشن آزادی کے سلسلے میں ایف سی سبی سکاوٹس نارتھ کی جانب سے رنگارنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جشن آزادی کے مناسبت سے ایف سی ہیڈکوارٹر میں ایف سی گراونڈ پر فٹ بال ٹورنامنٹ اور کبڈی مقابلہ کرائے گئے جس کے مہمان خصوصی کمانڈنگ سبی سکاوٹس نارتھ برگیڈئیر عمر الطاف تھے۔ تقریب میں ڈی آئی جی پولیس سبی رینج معروف مسعود صفدر واہلہ، ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر سبی سید منصور علی شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو، ڈپٹی ڈی ای او لہڑی میل لیاقت علی لغاری، ڈپٹی ڈی ای او سبی میل طارق الماس قبائلی عمائدین میر حبیب الرحمن رند، سردار ابراہیم باروزئی، میر سلیم مرغزانی، میر اکبر ابڑو، میر مجتبیٰ تنیو، ساجد تنیو، اسداللہ سیلاچی، مرتضیٰ خجک، سمیت معززین، معتبرین، شہریوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر سبی میں جشن آزادی کے سلسلے میں فٹ بال کا فائنل میچ کھیلا گیا جبکہ قدیمی کھیل کبڈی میں پہلوانوں کے درمیان مقابلے کرائے گیے، کھیلوں کے آغاز پر مہمان خصوصی برگیڈئیر سبی سکاوٹس نارتھ سبی عمر الطاف اور ڈپٹی کمشنر سبی میجر الیاس کبزئی کا کھیلاڑیوں سے روایتی تعارف کرایا گیا جس کے بعد کھیلوں کے شاندار دار مقابلے کرائے گئے۔ کھیلوں کے اختتام پر جیتنے والے کھیلاڑیوں میں مہمان خصوصی برگیڈئیر سبی سکاوٹس عمر الطاف اور ڈپٹی کمشنر سبی نے انعامات تقسیم کئے کھیلوں کے مقابلے کے بعد ایف سی سبی نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ہندووں نے جشن آزادی کے خوشی میں اپنی روایتی کھیل پیش کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

