کوئٹہ(این این آئی)صدر سپریم کورٹ بار ایڈووکیٹ میاں رؤف عطا، صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار ایڈووکیٹ میر عطا اللہ لانگو، پیپلز لائرز فورم (پی ایل ایف) بلوچستان کے سینئر رہنما ایڈووکیٹ سید ظہور آغا، ایڈووکیٹ راجہ، ایڈووکیٹ اسد اچکزئی، ایڈووکیٹ اجمل کاکڑ، ایڈووکیٹ جمعہ خان مندوخیل، ایڈووکیٹ عزیز خلجی، ایڈووکیٹ مصور آغا، ایڈووکیٹ عمران بلوچ، ایڈووکیٹ قاہر کاکڑ اور دیگر ممتاز وکلاء نے جمعرات کے روز سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیارت میں پرتشدد واقعے میں زخمی ہونے والے ایڈووکیٹ صاحبزادہ نثار اور ایڈووکیٹ فیصل قریشی کی عیادت کی۔وفد نے زخمی وکلا کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مکمل قانونی و اخلاقی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے حکومت بلوچستان خصوصاً وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا کہ زخمی وکلاء کو بہتر علاج کے لیے فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے اس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔وکلاء نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کو 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

