کوئٹہ(این این آئی)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں محکمہ لائیو اسٹاک اور جنگلات کی اراضی کی تفصیلات اور الاٹمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ، ڈائریکٹر آئی ٹی محب آغا کے علاوہ ڈپٹی کمشنر چمن، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ اور ڈپٹی کمشنر پشین نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ ڈویژن میں محکمہ جنگلات اور لائیواسٹاک کی اراضی، الاٹمنٹ، اسٹلمنٹ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انڈر سیٹلمنٹ اور سیٹلمنٹ اراضیوں سے متعلق مسائل پر بھی غور کیا گیا اور ان کے حل کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے محکمہ لائیو اسٹاک اور جنگلات کی اراضی کی الائنمنٹ سمیت تمام تفصیلات سے آگاہ کئے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ دونوں محکمے کی اراضی کی مکمل اور تازہ تفصیلات جلد از جلد پیش کریں تاکہ انڈر سیٹلمنٹ اور سیٹلمنٹ اراضیوں کے مسائل حل کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات اور لائیو اسٹاک کی اراضی کے فوری تصفیے اور انتقال کا عمل شروع کیا جائے تاکہ واضح ہو سکے کہ کوئٹہ ڈویژن میں ان محکموں میں کتنی اراضی الاٹ ہو چکی ہے یا قابضین کے زیر استعمال ہے۔ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

