کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سے ملک کے دیگر علاقوں کے لیے ٹرین آپریشن بحال کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس جمعہ کو پشاور کے لیے روانہ ہوگئی جبکہ پشاور سے جعفر ایکسپریس بھی کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ حکام کے مطابق بولان میل آج ہفتہ کو کراچی کے لیے اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی۔واضح رہے کہ ریلوے ٹریک پر دھماکوں کے باعث 11اگست کو بلوچستان سے ملک کے دیگر صوبوں کے لیے ریلوے آپریشن معطل کیا گیا تھا۔

