وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف 5روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ

لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جاپان حکومت کی خصوصی دعوت پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئیں۔لاہور ائیر پورٹ پر اعلی حکام نے وزیر اعلی مریم نواز شریف اور وفد کو رخصت کیا۔صوبائی وزراء وزیرمریم اورنگزیب، عظمی زاہد بخاری،ملک صہیب بھرت، ذیشان رفیق،معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور اعلی سرکاری افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلی پنجاب ہیں، وزیر اعلی مریم نواز شریف ٹوکیو،اوساکا اور یاکوہوما کے دورے کریں گی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف اوساکا میں ورلڈ ایکسپو میں شرکت کریں گی، وزیر اعلی مریم نواز شریف جاپان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف مختلف جاپانی اداروں کے دورے بھی کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں