کوئٹہ(این این آئی)ایف آئی اے بلوچستان زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5مزمان کو گرفتار کرکے 4معصوم شہریوں کو بازیاب کرالیا۔ترجمان ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان اور لورالائی میں کارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2گروہوں کے 5ملزمان رسول باچا، امین اللہ، حشمت علی، طالب حسین اور احسان اللہ کو گرفتار کرکے 4معصوم شہریوں کو بازیاب کرالیاترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث منظم گینگ کا حصہ ہیں ملزم رسول باچا، امین اللہ اور حشمت علی غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو ایران و ترکی منتقل کرنے میں ملوث ہیں ملزمان ایران اور ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں ملزمان نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایاملزمان شہریوں کو پاکستان سے ایران اسمگل کرتے جہاں سے وہ انہیں غیر قانونی طور پر ترکی بھجوانے کا بندوبست کرتے تھے ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم طالب حسین اور احسان اللہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرانے میں ملوث پائے گئیچھاپہ مار کاروائی میں ملزمان کے گھر سے 4 معصوم شہریوں کو بھی بازیاب کروایا گیا ملزمان ایران میں مقیم فہیم گجر نامی ایجنٹ کے کارندوں کے طور پر کام کر رہے تھے ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

