حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144کے تحت مزید 15روز کیلئے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی، ماسک پہننے اور ہرقسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی

کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144کے تحت مزید 15روز کیلئے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی، ماسک پہننے اور ہرقسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ محمد حمزہ شقات کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بلوچستان بھر میں حکومت نے مزید 15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیاجس کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے چہرہ ماسک یا رومال سے چھپانے کی اجازت نہیں ہوگیہر قسم کے عوامی اجتماعات، ریلیاں اور پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ کھڑے ہونے پر سخت پابندی عائد ہوگی۔حکومتی اعلامیہ کے مطابق یہ احکامات 16 اگست سے 31 اگست تک نافذ رہیں گے، تاہم ضرورت پڑنے پر ان کی مدت ایک سال یا غیر معینہ مدت تک بڑھائی بھی جا سکتی ہے ادھر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ سے شہری زندگی مزید متاثر ہوگی اور عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں