خیبرپختونخواہ میں شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب و تباہی سے ہونے والے المناک سانحہ میں قیمتی انسانوں کی ہلاکتوں پر دل افسردہ و غمزدہے،رحیم آغا

کوئٹہ (این این آئی)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، حاجی نصرالدین کاکڑ، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، سید حیدر آغا، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، حاجی اسلم ترین،حاجی حبیب اللہ موسی خیل، دولت خان ترین، خان کاکڑ، حاجی ظہور کاکڑ، فاضل خان ترین، حاجی جمال شاہ اچکزئی، اسلم خان اچکزئی، حاجی آمان اللہ محمد حسنی، شاہ حسین،حکیم شاہ میندوخیل، میر فریداللہ کھیتران، ملک ایاز دمڑ، ملک حبیب الرحمن ترین فضل الرحمن ترین، عجب خان صافی، حبیب اللہ کاکڑ، میر شمن عمرانی، عبدالجبار تنیو، حاجی عبدالرحمان بگٹی، میر منظور مری، میر ملک بنگلزئی، سردار سجاد شاھوانی، ملک محمد حسین شاھوانی، زبیر لہڑی، امردین آغا، ملک صادق کاکڑ، ولی محمد ترین، اقبال کاکڑ، حاجی حبیب اللہ اچکزئی، سید غنی آغا، رشید آغا،اور دیگر عہدیداروں کا خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارشوں سے ہلاکتوں و تباہی پر شدید دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب و تباہی سے ہونے والے المناک سانحہ میں قیمتی انسانوں کی ہلاکتوں پر دل افسردہ و غمزدہے۔انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے جانے والے ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے اور اس میں سوار افراد کی شہادت بھی المناک خبرہے،خیبر پختونخواہ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر ہونے والے املاک،مویشیوں اور سامان کے نقصانات کا مداوا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی تاجر برادری غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے فوری ہنگامی امداد اور جامع بحالی کے پروگرام کا مطالبہ کرتے ہیں صنعتکاروں و تاجروں سے متاثرین سیلاب کی جامع امداد و بحالی کی اپیل کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں