کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان پر تاریخ کا غیرسنجیدہ ترین حکومت مسلط ہے تین دن ٹرانسپورٹ بند کرکے اس دوران بلوچستان بھر سے محکمہ زراعت کے خالی اسامیوں کو پر کرنے کا تماشا کیا گیا اس کے باوجود ہزاروں بیروزگار نوجوان یکجا ہوگئے تاریخ میں پہلی بار یہ تجربہ کیا گیا کہ درجہ چہارم کے پوسٹ کے لیئے نادار اور بیروزگار امیدواروں کوگوادر سے لیکر زوب تک انٹرویو کے لیئے کوئٹہ آنا پڑا وہ بھی ایسے وقت میں جب حکومت نے خود تین روز تک پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کے احکامات جاری کی ہیں ٹرانسپورٹ بند کرکے انٹرویو کرانا خود سارے عمل کو مشکوک بناتا ہے’ اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ فارم 47کے ذریعے جن غیرمقبول لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے انہوں نے بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم کرکے تباہی مچارکھی ہے تمام خالی اسامیوں کی بولیاں لگاکر بیروزگار نوجوانوں کا اجتماع کوئٹہ میں لگانے کے بجائے اندرون بلوچستان اضلاع میں ٹیسٹ انٹرویو کا یہ ڈرامہ کیا جاتا ویسے بھی سودا لگاکر انے والے سرکار کو میرٹ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد
- 9 بے گناہ افراد کی لاشوں کی برآمدگی امن و امان کی سنگین ابتری اور شہریوں کے تحفظ میں ریاستی ناکامی کا انتہائی افسوسناک مظہر ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع
- بلوچستان کا رقبہ وسیع عریض ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کی کاروائیوں میں نقصانات ہوتے ہیں،گورنر
- دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ میر علی حسن زہری
- بزدل ہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

