بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ 75ویں روز بھی جاری رہا

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ 75ویں روز بھی جاری رہا ہفتہ کو احتجاجی کیمپ میں بلوستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر امین اللہ خان میانی نے اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا ہمارا سب سے اہم مطالبہ پی ٹی ایس ایم کو ختم کرکے اساتذہ کا براہ راست معاہدہ بی ای ایف کے ساتھ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیددرانی نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کا معاہدہ بورڈ اجلاس میں طے کیا جائے گا اور آئندہ معاہدہ براہ راست بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن سے ہوگا اور وعدہ کرتے وقتہمارے ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالواحدشاکر اور سیکرٹری تعلیم صالح محمدناصر بھی موجود تھے ہمیں امید ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم اپنے کمیونٹی اساتذہ کے سر پر ہاتھ رکھ کر ہمارے جائز مطالبے کو حل کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں