کوئٹہ(این این آئی) اس سال یومِ آزادی کی اہمیت دشمن وطن پر فتح اورقومی یکجہتی کی علامت ہے، آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے،نوجوان نسل تک ان عظیم قربانیوں اور وطن کی محبت کو منتقل و زندہ رکھنا اساتذہ اور جامعات کا قومی فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے جامعہ میں 78واں یومِ آزادی اور ”مارکہ حق” کی خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کی طلباء کی وطن عزیز سے محبت اور عقیدت کے جذبے کو اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہیتاریخ کیوہ اوراق جو ہمارے بزرگوں کی مملکت خداداد کے حصول وقربانیوں کے واقعات سے روشن ہیں انہوں طلباء اور نوجوان نسل تک پہنچانا اساتذہ کی درسی ترجیحات کاحصہ ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام جامعہ میں 78واں یومِ آزادی اور ”مارکہ حق” کی خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوا، دن کا آغاز جامعہ میں طلبہ و اساتذہ کے ہمراہ پرچم کشائی کی پُروقار تقریب سے ہوا۔مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل تھے جس میں طلبہ و اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء کے مابین خصوصی پارلیمانی ڈیبیٹ کا انعقاد ہوا، آزادی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے آرٹ اور ٹیک ایگزیبشن کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ کے تیار کردہ فن پارے نمائش کے لئے پیش کیے گئے۔وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ کی ہدایت پر بیوٹمز کے زیر انتظام بلوچستان میں پانی کی کمی اور غیر ضروری استعمال کے ادراک کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ آزادی وطن سے عہد کا دن ہے کہ معاشرے کا ہر فرد اپنے ہنر اور شعبہ میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالے وائس چانسلر بیوٹمز نے یوم آزادی کی بہترین تقریبات کے انعقاد پر جامعہ کے افسران، اساتذہ اور طلبا کو سراہا

