ایف آئی اے بلوچستان نے شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورنے میں ملوث ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

کوئٹہ(این این آئی)ایف آئی اے بلوچستان نے شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورنے میں ملوث ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے بلوچستان نے بتایا کہ شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورنے میں ملوث ملزم عبدالمالک کو پاسپورٹ آفس چمن کے پاس سے گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم شہریوں کو جلد پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بٹور رہا تھاکاروائی میں ملزم سے 13 عدد پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے ملزم سے 51 عدد ٹوکن، 48 ڈیٹا فارم، 9 ویری فیکیشن فارم اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ملزم پاسپورٹس اور مذکورہ دستاویزات کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں