کوئٹہ(این این آئی) جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے شْمالی علاقہ جات مالاکنڈ ڈویژن بالخصوص اور کشمیر و گلگت بلتستان کے علاقوں میں سینکڑوں شہادتیں رپورٹ ہوچْکی ہیں، سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں جن میں خواتین بچے اور بْزرگ شامِل ہیں، گاوں کے گاوں بہہ گئے ہیں، سینکڑوں گھر، مساجد، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے سیالاب کی نظر ہوچکے ہیں، زخمیوں کی تعداد ان گننت ہے،میر شفیق الرحمن مینگل نے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اِس گھڑی میں اپنے آفت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے ہر پاکستانی آگے بڑھیں اور بِلا تفریق مدد کریں۔

