پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران کریش ہونے والے ایم ا?ئی 17 ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ہے۔سرکاری حکام نے بتایا کہ بلیک پاکس جائے حادثہ سے تقریبا 100 میٹر دوری کے فاصلے سے ملا، پولیس نے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالہ کردیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صوبے میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران ریسکیو آپریشن میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر مہمند پنڈیالی سوکئی پہاڑی کے قریب حادثے کا شکار ہو ا تھا، جس میں سوار 5 افراد شہید ہوگئے تھے۔حادثے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا تھا کہ امدادی ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر باجوڑ کے بارش متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر جارہا تھا۔

