لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی ڈی ایم اے پنجاب،انتظامیہ، پولیس،ریسکیو کوضروری پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرز اور دیگرمتعلقہ افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کے احکامات دئیے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ز،پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے بالائی پنجاب میں کلا ؤڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کوہ سلیمان رود کوہیوں میں ممکنہ سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لئے پیشگی انتظامات کاحکم دیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے مری،راولپنڈی،جہلم،چکوال اورکوہ سلیمان کے اضلاع میں خصوصی ا قدامات کا حکم دیا ہے۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مری اور متصل علاقوں کی طرف سیاحتی سفر پر پابندی پر اتفاق کیاگیاہے۔ کلاؤڈبرسٹ،لینڈ سلائیڈنگ اورطوفانی بارشوں کے پیش نظر سیاحوں کی نقل وحمل محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے پنجاب فوری متحرک،درکار وسائل مہیا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی ڈی ایم اے پنجاب ڈپٹی کمشنرز کو طوفانی بارشوں کے پیش نظر دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر آبی گزر گاہوں کے ارد گرد آبادیوں کے لئے کشتیاں، لائف جیکٹ اور دیگر سامان مہیا کردیا گیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کے فوری انخلاء کو یقینی بنایا جائے۔ دریاؤں،نہروں و ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظرنہانے پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپیل کی کہ والدین بچوں کو دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے روکیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر پولیس پٹرولنگ کی ہدایت کی ہے۔

