وفاقی محتسب کے احکامات پر شکایت گزار روزہ دین کو گیس کے بل میں 38,326 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے احکامات پر شکایت گزار روزہ دین کو گیس کے بل میں 38,326 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیاشکایت گزار نے بتایا کہ SSGCL نے ان کا میٹر تبدیل کیا اور اس پر 1,56,020 روپیکا غیر معمولی بل عائد کر دیا، جس میں 11,886 روپے کے اضافی چارجز بھی شامل تھے۔شکایت گزار نے بل کی درستگی کے لیے متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا، مگر کوئی مثبت جواب نہ ملا۔بالآخر، مجبور ہو کر انہوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا۔اور متعلقہ ادارے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل پر لگے غیر منصفانہ چارجز ختم کیے جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بل سے غیر منصفانہ چارجز ختم کر دیے۔جس سے درخواست گزار کو 38,326 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں