کوئٹہ(این این آئی)محکمہ کھیل بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پہلے یوتھ گیمز7سے 13ستمبر2025ء تک اسلام آباد میں منعقد ہونگے کھیلوں میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، ہاکی، جوڈو، جوجستو، کبڈی، سویمنگ ٹیبل ٹینس تائیکانڈو والی بال، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے بچوں کے ٹرائل 23 اگست صبح 9 بجے اور بچیوں کے ٹرائلز 24 اگست صبح نو بجے ایوب اسپورٹس میں منعقد ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کی عمر 15 سے 18 سال تک کی ہوگی جس کے لیے ایف آر سی میٹرک کی سند یا اسمارٹ کارڈ لانا ضروری ہوگا۔ محکمہ کھیل بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ کھلاڑی مزید معلومات کے لیے محکمہ کھیل کے دفتر ایوب سپورٹس کمپلیکس سے رابطہ کریں یا دیے گئے چارٹ کے فوکل پرسن یہ موبائل نمبر پر رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- میڈیکل کے سٹوڈنٹس کیلئے خوشخبری ؛ ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن میں توسیع
- بے مقصد کا یہ تماشا
- پاک بھارت مذاکرات کے امکانات؟
- آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور کراچی میں سری لنکا کے قونصل خانے کے اشتراک سے سری لنکن رقص پر مبنی تقریب ’’Kanya‘‘کا انعقاد
- اللہ کے واسطے اب یہ اللہ کا واسطہ ختم کیا جائے
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد
- مکران کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل،انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع کی ضرورت ہے،سید تیمور شاہ
- ہنہ اوڑک میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، نیشنل پارٹی
- بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام، یونیسیف کے تعاون سے پیرینٹنگ منتھ سیمینار وآگاہی واک کا انعقادکیاگیا
- پارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ہزارہ قوم میں سیاسی و جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے کام کیا ہے،احمد علی کوہزاد

