کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار نہایت اہم ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتر ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کوئیٹہ زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر چیف انجینئر کوئیٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی کے علاؤہ کوہیٹہ زون میں شامل تمام اضلاع کے انجینئرز آفیسران بھی موجود تھے اجلاس کو تمام اضلاع کے انجینئر آفیسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری روڈ اور بلڈنگ سیکٹر میں منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے محکمہ کے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں ختم ہوں انہوں نے کہا کہ صوبے یہ اضلاع دور دراز اور پھیلے ہوئے علاقوں پر مشتمل ہے لہذا ان علاقوں میں رہنے والے افراد کو جتنی بھی زیادہ سہولیات میسر کریں تو ان کے کہی مساہل ان کے دہلیز پر ہی حل ہونگے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تنظیم نو کے بعد تمام انجینئر آفیسران اپنے اپنے جائے تعیناتی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اس حوالے سے چیف انجینئرز اپنے اپنے متعلقہ زون کی مانیٹرنگ کریں اور کوتاہی برتنے والے انجینئر آفیسران اگر غیر حاضر ہوئے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسی طرح اگر ٹھیکداران بھی غفلت یا ناقص میٹریل کے استعمال کا مرتکب پائے گئے تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ چیف انجینئرز اور ایس ای جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ لینے خود جاہیں اور ہر دو ہفتوں کے بعد اپنی پروگریس رپورٹ ارسال کریں انہوں نے کہا کہ تمام جاری منصوبوں کے حوالے سے حاہل تیکنیکی مساہل کی بھی نشاندھی اسی رپورٹ میں کریں تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں سستی نا رہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ تمام جاری منصوبوں پر معیار کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ معیار کے حوالے سے ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اس حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں خود بھی کرونگا اور تمام آفیسران بھی یہ یقینی بناہے کہ جاری اسکیمات کی مانیٹرنگ ہو۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں انہیں فراہم کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔

