کوئٹہ(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں پارٹی کے مرکزی کنونئیرچوہدری نوید احمد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ 26 اگست کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گایہ دن شہیدِ وطن نواب اکبر خان بگٹی کی جدوجہد، قربانی اور فلسفے کو یاد کرنے کا دن ہے۔ اجلاس میں تمام صوبائی، ضلعی اور مقامی سطح کے ارگنائزرز اور ڈپٹی ارگنائزرز و کارکنان کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں 26 اگست کے موقع پر پارٹی کا جھنڈا سرِ نگوں کریں،سیاہ پرچم بلند کریں تقریبات کا انعقاد کریں اور عوام کو نواب اکبر خان بگٹی کے افکار و فلسفہ سے روشناس کرائیں۔نواب اکبر خان بگٹی ایک عظیم قد آور شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی وطن کی خدمت، اپنی قوم کے حقوق، اور پاکستان کی بقا و سالمیت کے لیے وقف کی۔ وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتے تھے۔ پاکستان کی بنیاد رکھنے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں ان کا کردار ہمیشہ تاریخ کا سنہری باب رہے گا۔نواب اکبر خان بگٹی کا فلسفہ عزت، غیرت، قربانی اور قومی وقار پر مبنی تھا۔ وہ یقین رکھتے تھے کہ بلوچستان کی مٹی، اس کے وسائل اور عوام کی خدمت، پاکستان کی مضبوطی کا ذریعہ ہے۔ آج بھی ان کے افکار اور تعلیمات ہماری سیاسی جدوجہد کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔جمہوری وطن پارٹی اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ نواب اکبر خان بگٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 26 اگست کو ملک بھر میں ان کی یاد میں اجتماعات منعقد ہوں گے اور ان کے افکار کو عام کرنے کے لیے بیانات، سیمینارز اور دعائیہ مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔نواب اکبر خان بگٹی کی جدوجہد ہماری رہنمائی ہے، ان کا فلسفہ ہمارا مشعلِ راہ ہے اور ان کی قربانی ہماری قومی پہچان ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

