چھتر(این این آئی)ایکزیکٹیو انجنئیر روڈز نصیرآباد عبدالرحمن کاکڑ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، منصوبوں کی تکمیل سے معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور شہری و دیہی علاقوں کے درمیان آمدورفت مزید آسان ہوگی انہوں نے کہا کہ نصیرآباد کے عوام کی سہولت کے پیشِ نظر سڑکوں اور پلوں سمیت دیگر منصوبوں پر بھرپور رفتار سے کام جاری ہے۔ ان منصوبوں سے نہ صرف روزمرہ سفر میں آسانی ہوگی بلکہ تجارتی و معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا جس سے علاقائی ترقی کو فروغ ملے گا ایکسین مواصلات و تعمیرات نصیرآباد عبدالرحمن کاکڑ نے کہا کہ تمام منصوبوں کی تکمیل جدید انجینئرنگ معیار کے مطابق کی جا رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ترقیاتی کام پائیدار ثابت ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

