کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر 16 دن بعد کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سرداراحمد حلیمی نے موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی کیخلاف آئینی درخواست پر سماعت کی اس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔حکام نے عدالت کو بتایا کہ کہ عدالتی حکم نامے کے بعد کوئٹہ شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم صوبے کے دیگر شہر اب بھی موبائل انٹرنیٹ سروس سے محروم ہیں۔ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹاسروس 2 گھنٹے میں بحال کریں عدالتی حکم کے بعد کوئتہ میں 16 روز سے بندموبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں موبائل فون انٹرنیٹ سروس 6 اگست (16 دن سے) سے معطل تھی جس کے خلاف چئیرمین کنزیومر سوسائٹی خیرمحمد نے درخواست دائر کر رکھی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

