کوئٹہ(این این آئی)ایف آئی اے بلوچستان نے جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث ملزم کو نادرآفس کوئٹہ سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث مافیا کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے جمعرات کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر شہریوں کے شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث ملزمبشیر احمد کو نادرا آفس ڈبل روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو پاسپورٹ آفس سے نکلتے ہوئے گرفتار کیا گیا ملزم دھوکہ دہی اور جعل سازی سے شناختی کارڈ، بے فارم اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنوا کر دیتا تھا ملزم شناختی دستاویزات کے حصول کے لئے 30 سے 40 ہزار روپے فی کس وصول کر رہا تھاتلاشی کے دوران ملزم سے جعلی دستاویزات برآمد کر لی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتارملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

