رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں مراکز صحت کا افتتاح کردیا

گوادر(این این آئی) رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ضلع گوادر میں بیک وقت متعدد بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) کا افتتاح کیا۔ افتتاح شدہ مراکز میں بی ایچ یو ڈگارو، بی ایچ یو نوگڈو، بی ایچ یو شینیکانی در اور بی ایچ یو مونڈی شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی اور پی پی ایچ آئی کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر صابر حیاتان بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور پروگرام کے تحت ضلع گوادر کے دیگر علاقوں میں بھی مزید بی ایچ یوز کا جلد افتتاح کیا جائے گا، جس سے دور افتادہ بستیوں میں علاج معالجے کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات اور ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کیے جائیں، تاکہ شہری اپنی روزمرہ زندگی میں بہتر سہولتوں سے مستفید ہوسکیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں