نصیرآباد(این این آئی)کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت محکمہ ایریگیشن کے ترقیاتی امور کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن نصیرآباد سرکل غلام سرور بنگلزئی، ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈرینیج سسٹم گل حسن خان کھوسہ، ایگزیکٹو انجینیئر جھل مگسی محمد یار مگسی، ایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال غلام محمد بادینی، سب ڈویڑنل آفیسرز فرخ شہزاد اور محمد امین زہری سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔ اجلاس کے دوران سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام سرور بنگلزئی و دیگر ایگزیکٹو انجینیئرز نے بھی اپنی جائے تعیناتی پر جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام انجینیئرز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ جو ترقیاتی منصوبے جاری ہیں انہیں تکمیل مدت میں مکمل کئیے جائیں ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد نہری نظام میں مزید بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کے لیے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے، خاص طور پر پٹ فیڈر کینال، کیرتھر کینال، ایریگیشن ڈرینیج سسٹم اور ذیلی شاخوں کی بہتری کے لیے کئی منصوبے متعارف کروارہی ہے جن کا شفاف انداز میں مکمل ہونا انتہائی ضروری عمل ہے تمام آفیسران کی اولین ترجیح ہونی چاہییکہ وہ منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں۔ کمشنر نے واضح کیا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے سرپرائز وزٹ کئے جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

