قلات(این این آئی) حکومت بلوچستان موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے شجرکاری مہم میں سرگرم عمل ہے۔وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ جنگلات کیجانب سے صوبے بھر میں لاکھوں پودوں کی شجرکاری پلان کی منظوری دی گئی ہے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کی جانب سے محکمہ جنگلات کے تعاون سے ایک بیٹی ایک شجر۔کے عنوان سے شجر کاری تقریب کا انعقادگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قلات میں کیاگیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی پرنسپل گرلز کالج محترمہ ثاقبہ امام فوکل پرسن ڈی سی آفس بابو عبدالسلام مینگل ایس ڈی او وائلڈ لائف شیر احمد رینج فاریسٹ آفیسر حبیب لہڑی ڈپٹی رینجر نزیراحمدنیچاری کالج کے اساتزہ اور طالبات شجرکاری مہم میں شریک ہوئے یڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر نے طالبات میں یودے تقسیم کیئے ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو قلات میں شجرکاری مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن جمیل بلوچ کا کہنا کہ حکومت جنگلات کی بحالی اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر بھی کام کر رہی ہے۔شجرکاری مہم میں کمیونٹی کو بھی شامل کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے انہوں نے اپنے پیغام میں شہریوں سے اپیل کی ہیکہ وہ شجرکاری مہم میں شامل ہوکر قدرتی ماحول برقرار رکھنے میں اپنا کرداراداکریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی
- آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہاز پر حملہ، نامعلوم پروجیکٹائل لگنے سے آگ بھڑک اٹھی
- برطانیہ میں ایرانی نژاد شہری گرفتار، امریکی فوجی اڈے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
- چینی ہیکرز سابق امریکی حکام کا روپ دھار کر اے آئی ماہرین کی ای میلز چوری کرنے لگے
- سعودی، قطر کی توانائی تنصیبات کو خطرہ، امریکا نے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی بیٹریاں روانہ کردیں
- فلائی دبئی واقعے میں ایران کا تعلق نکلا تو بہت سخت حملہ کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی
- ایران کے گرد گھیرا تنگ، مشرق وسطیٰ میں 2 ہزار میرینز اور 3 طیارہ بردار بحری جہاز تعیناتی کا فیصلہ
- فرانس میں طلباء کے مظاہرے پرتشدد ہوگئے، 400 کے قریب اسکول بند
- غزہ پر اسرائیلی مظالم پر تنقید، اقوام متحدہ کے سینئر عہدیدار کی نوکری ختم
- حوثیوں کے خلاف یمنی فوج کی بڑی کارروائی، 3 گھنٹے کے دوران 20 فضائی حملے

