کوئٹہ(این این آئی)انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں کوئٹہ کے انتخابات میں انصاف پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔انجمن فلاح و بہبود اخبارفروشاں کے آئندہ دوسال 2025-27ء کیلئے انتخابات چیئرمین الیکشن بورڈ ٹکری مولاداد،وائس چیئرمین یوسف شاہ اور ممبران بورڈ ظہیر میر،حاجی اللہ داد،وارث خان کی نگرانی میں اخبار مارکیٹ کوئٹہ میں منعقد ہوئے۔انتخابات میں حاجی یوسف،سید نوراحمد شاہ کے انصاف پینل اوراتحاد پینل کے درمیان مقابلہ ہوا انجمن فلاح و بہبود اخبارفروشاں کوئٹہ کے246ممبران نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔چیئرمین الیکشن بورڈ ٹکری مولاداد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انصاف پینل کے تمام امیدوارکامیاب قرار پائے جس کے مطابق حاجی غازی محمد شہی صدر، میراحمد راسکوہ وال جنرل سیکرٹری،حاجی شفیع محمد سمالانی سینئر نائب صدر، شاہ جہان بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری،عبدالمجیدمحمدحسنی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،حاجی اللہ گل محمد حسنی جوائنٹ سیکرٹری،حاجی لعل محمد ترین نائب صدراول، سید کریم شاہ نائب صدر،حاجی سعید احمد سیکرٹری مالیات،لیاقت لانگوسیکرٹری اطلاعات، عبدالفتاح سیاپاد آفس سیکرٹری،محمد نعیم مینگل سپورٹس سیکرٹری منتخب ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین الیکشن بورڈ ٹکری مولاداد نے خطاب کرتے ہوئے انجمن فلاح و بہبود اخبارفروشان کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج خوشی کا مقام ہے کہ تمام اخبار فروشوں نے آزادانہ ماحول میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے جمہوری طریقے سے انجمن فلاح و بہبود اخبارفروشاں کے آئندہ دو سال کیلئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا۔انہوں نے کہا کہ اب یہ نومنتخب عہدیداروں کی ذمہداری بنتی ہے کہ وہ اخبارفروشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اخبارفروشوں نے ان پر جس اعتماد کا اظہارکیاہے اس پر پورا اتریں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ اخبارفروشوں کے مسائل کے حل اور انکی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

