وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار حاجی دلبر کے خاندان میں رجسٹرڈ اجنبی افراد کو ریکارڈ سے نکلوا دیا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار حاجی دلبر کے خاندان میں رجسٹرڈ اجنبی افراد کو ریکارڈ سے نکلوا دیا گیا۔درخواست گزار حاجی دلبر نے بتایا کہ ان کے نادرا ریکارڈ میں اجنبی لوگ شامل ہو گئے تھے۔ان دراندازوں کو ریکارڈ سے نکلوانے کے لیے وہ نادرا آفس گئے کمیٹیاں کی اور تمام دستاویزات ثبوت پیش کیے۔لیکن ان کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔لہذا وہ اپنی شکایت کے جلد ازالے کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے خاندانی ریکارڈ میں موجود اجنبی لوگوں کو ریکارڈ سے نکال دیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے خاندانی ریکارڈ میں موجود اجنبی لوگوں کو ریکارڈ سے نکال دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں