ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)تمبو اور ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں دو مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا پولیس کے مطابق تمبو پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں ایک خاتون اور ایک شخص کو قتل کر دیا گیا قتل کی وجہ مبینہ سیاہ کاری بتاء جارہی ہے واقع کے بعد پولیس نے نعشیں اپنی تحویل مین لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروای کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشیش تیز کر دی گئی ادھر ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پولیس تھانہ سوی کی حدود کچھی کینال شاخ نمبر تیرہ مین بگٹی سندرانی قبیلے کے دو گروپس کے درمیان فائرنگ ایک نوجوان عبدالستار سندرانی بگٹی موقع پر جانبحق ہو گیا واقع کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پاکر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی

