سوئی کے علاقے میں سی ٹی ڈی تھانے پر مسلح افراد کا حملہ،جوابی کارروائی میں 2حملہ آور ہلاک جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکارزخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں سی ٹی ڈی کے تھانے پر مسلح افراد کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ شپ سی ٹی ڈی تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ سے سی ٹی ڈی ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ سیکورٹی فورسز نے نعشوں اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے کلیرنس آپریشن شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں