خاتون کو ہراساں کرنے پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن کے ڈاکٹر مظہر پر 10لاکھ روپے جرمانہ ائد

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی محتسب انسداد ہراسگی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن کے ڈاکٹر مظہر حسین پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ترجمان کے مطابق کام کی جگہ پر ہراسگی اور صنفی امتیاز ثابت ہونے پر ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، یہ فیصلہ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی فوزیہ وقار نے فیصلہ سنایا۔ترجمان کے مطابق گواہوں کے بیانات اور دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا گیا، ڈاکٹر مظہر حسین کا اختیار کیا گیا رویہ ہراسگی میں شمار ہوتا ہے، انہوں نے شکایت کنندہ کی منظور شدہ چھٹیوں میں رکاوٹ ڈالی، کارکردگی پوائنٹس میں بلاوجہ کٹوتی کی اور انتقامی کارروائیاں کی۔ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے ڈاکٹر مظہر پر 10لاکھ روپے جرمانہ لگایا، جرمانے کی آدھی رقم متاثرہ خاتون کو ہرجانے کے طور پر دی جائے گی، وفاقی محتسب نے سفارش کی ہے کہ ڈاکٹر مظہر کو ایسے عہدے پر بھیجا جائے جہاں ان کے پاس انتظامی اختیارات نہ ہوں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں