کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں آج (ہفتہ) کومختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ارباب کرم خان روڈ پر گیس پائپ لائن کی مرمت کے کام کے باعث ہفتہ 23اگست کو نواب رئیسانی روڈ، کلی شیخ ایریا، ارباب کرم خان روڈ، جوائنٹ رو ڈاورسبزل روڈ کو صبح ساڑھے10بجے سے سہ پہر ساڑھے 4بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان نے کہاکہ اس دوران صارفین کو درپیش آنے والی زحمت کے لیے ادارہ معزرت خواہ ہے اور صارفین سے گذارش کی جاتی ہے کہ ان چھ گھنٹوں کے لیے متبادل ایندھن کا انتظام کر لیں

