کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کیلئے 23اگست کو (بروزہفتہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvجناح ٹاون، ملک پلانٹ، بروری روڈ، شہبازٹاون، اولڈسمنگلی،انٹرکنیکٹر فیڈرزصبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔اسکے علاوہ 23اگست اور 24اگست کو(روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیرپورٹ روڈ،ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم، عمر، تکاتو،چشمہ، خروٹ آبادفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح 23اگست اور 25اگست کوسریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvنیوجان محمداور اولڈجان محمد فیڈروں سے صبح9بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندرہیگی۔اسکے علاوہ 24اگست کو (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرجبکہ مری آباد گرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، لیاقت بازارایکسپریس، کاسی ون، کاسی ٹوفیڈراور سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازار، نیو جان محمد، اولڈجان محمدروڈفیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں 24اگست اور 25اگست کو (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے11Kv سریاب ون، سریاب ٹو، نیوجان محمد، اولڈجان محمد،سریاب ون، سریاب ٹو، جڑسا،اے ون سٹی، واسا، اولڈلیاقت بازار،خیر بخش مری، سمنگلی ایکسپریس، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، انڈسٹریل،منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔دریں اثنا گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری نوعیت کے مرمتی کاموں کیلئے25اگست کو نوشکی گرڈاسٹیشن سے صبح7بجے سے دن12بجے تک نیز اُسی روز132Kvبھاگ گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، تاہم کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

