اوتھل پولیس کی کارروائی، تین اغواء کار گرفتار، مغویہ لڑکی بازیاب

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچف حفیظ دانش) ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر آج SHO اوتھل جان محمد جاموٹ نے مخبر خاص کی اطلاع پر اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جمالی محلہ اوتھل میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اغواء کار 1. سراج علی ولد ظفر 2. ظفر ولد محمد بچل 3. نذر علی ولد محمد بچل اقوام سیال ساکنان خیرپور ناتھن شاہ ضلع دادو سندھ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان پولیس تھانہ مہڑھ ضلع دادو سندھ کو اغواء کے مقدمہ نمبر 298/2025 میں مطلوب تھے۔اس کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران اوتھل پولیس نے مغویہ لڑکی علیزہ بنت مولوی مختیار سکنہ خیرپور ناتھن شاہ ضلع دادو سندھ کو بھی بازیاب کرالیا جسے ملزمان نے سندھ سے اغوا کیا تھا۔ اوتھل پولیس نے ملزمان کی گرفتاری اور مغویہ لڑکی کی بازیابی کے متعلق تھانہ مہڑھ پولیس ضلع دادو کو اطلاع کر دی ہے۔ انہیں قانونی طریقہ کار کے مطابق متعلقہ سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی پر SHO اوتھل بشمول کارروائی میں حصہ لینے والے تمام آفیسران و جوانوں کو شاباش دی اور مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت میں بھی لسبیلہ میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ لسبیلہ پولیس مجرمان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں