نصیرآباد(این این آئی)کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ روڈ نیٹ ورک کے منصوبوں کا معیاری ہونا انتہائی ضروری ہے، بلیک ٹاپ منصوبوں میں پیشگی ادائیگی کو کبھی بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ پی سی ون کے مطابق منصوبے مکمل کروانے کے لیے انجینئرز کی سائٹ پر موجودگی نہایت ضروری ہے۔ انجینئر اپنی نگرانی میں منصوبے مکمل کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات روڈز کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر روڈز نصیرآباد عبدالرحمن خان کاکڑ، ایگزیکٹو انجینئر روڈز صحبت پور جہانگیر خان کھوسہ، ایگزیکٹو انجینئر روڈز اْستامحمد امتیاز احمد کھوسہ، سب ڈویژنل آفیسران نادر علی پہنور وسیم احمد قدیر احمد اعجاز علی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ کمشنر صلاح الدین نورزئی نے احکامات دیے کہ بلیک ٹاپ کے چھوٹے چھوٹے منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔ جن منصوبوں میں پیشرفت میں کمی بیشی دیکھی جا رہی ہے، اس جانب خصوصی توجہ دی جائے۔ انجینئر پر لازم ہے کہ وہ مفاد عامہ میں بہتر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ تمام روڈز کے کنارے بھی تعمیر کیے جائیں تاکہ سڑکیں دیرپا ثابت ہوں۔پی سی ون پر ہرصورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ڈویژنل انتظامیہ تمام منصوبوں کے معیار کو پرکھنے کے لیے سرپرائز وزٹ کرکے تمام تر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

