منگچرکے علاقے میں بس میں آتشزدگی کے باعث جھلس کرایک شخص جاں بحق ہوگیا

قلات(این این آئی) منگچرکے علاقے میں بس میں آتشزدگی کے باعث جھلس کرایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق جمعہ کو منگچرکے علاقے خزینئی میں قومی شاہراہ پر بس میں آتشزدگی کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ بس مکمل طور پرجل گئی۔لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جس کی شناخت بشیراحمد سکنہ پشین کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز نے بس قبضے میں لیکرمزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں