کوئٹہ(این این آئی) ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ جن شہریوں کی موٹر سائیکلیں نمبر پلیٹ نہ لگانے پر بند کی گئی ہیں، وہ دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ جب تک اگلی اور پچھلی نمبر پلیٹ تیار کر کے نہیں لائیں گے، ان کی موٹر سائیکل ریلیز نہیں کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ ڈاکٹر سمیع ملک نے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی موٹر سائیکلوں پر لازمی طور پر اگلی اور پچھلی نمبر پلیٹ نصب کریں۔

