چمن (این این آئی)چمن میں بھنگ کی فصل کے خلاف آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری، ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ نے چمن کے مختلف علاقوں میں بھنگ کی فصل کو تلف کرنے کے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسر ہارون اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عزیز اللہ کاکڑ نے آپریشن کے حوالے سے ڈی سی چمن کو معلومات فراہم کیں۔ضلعی انتظامیہ، لیویز، ایف سی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائیوں میں اب تک بڑی مقدار میں بھنگ کی غیر قانونی فصل فصل کو کاٹ اور تلف کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی سی چمن نے کہا کہ اس مہم کا مقصد منشیات کی پیداوار اور فروغ کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک رکھا جائے ڈی سی چمن نے کہا کہ منشیات کی سبب بننے والی اور غیر قانونی فصلات کی کاشت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کسی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی زندگیوں سے کھلواڑ کی اجازت کسی بھی شرط اور حالت میں کسی بھی گروہ اور شخص کو نہیں ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارؤائی جاری رہے گی ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نشاندہی میں تعاون کریں اور ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

