پشین(این این آئی) ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی کی زیر صدارت ڈی، سی کمپلیکس ہال میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں محکمہ صحت اور صحت عامہ سے وابسطہ دیگر اداروں کے ضلعی نمائندوں نے شرکت کی،،اس دوران ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں صحت عامہ سے وابسطہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات کا حصہ ہے،جس کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے ایک دقیقہ فروگزاشت کیے بغیر موثراقدامات کئے جائیں گے،جبکہ آئندہ متوقع بارشوں کے تحت کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور عوام کو مختلف بیماریوں سے تحفظ دینے کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے،تاکہ بروقت مثبت احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ ضلع کے دورآفتادہ علاقوں میں بھی صحت عامہ کی مزید بہتری کے لیے موثر اقدامات اور منصوبہ بندی ناگزیر ہے،جبکہ ہم بہتر انتظامات و اقدامات کے ذریعے ضلع کو ماڈل بنانے میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے مفاد عامہ کی خاطر معیاری صحت کی مناسب اور بروقت اقدامات کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا اس بابت کسی قسم کا غفلت برتنا قابل برداشت نہیں ہے،دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں عوام کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی سے مجھے قلبی سکون ملتا ہے،اس بابت آئندہ بھی ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے بہترین ابتظامات کی بدولت موجود سہولیات سے عوام مستقل بنیادوں پر مستفید ہوتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ایک بہتر، تعلیم یافتہ اور باشعور معاشرے کی بنیاد رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، تقریب سے خطاب
- بیلہ-کراچی N-25 شاہراہ کے سنگل روڈ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر اور سست روی پر متعلقہ حکام سے جواب طلب
- حکومت بلوچستان آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،میر سرفراز بگٹی
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس
- استاد معاشرے میں علم، شعور اور مثبت اقدار کے فروغ کا بنیادی ذریعہ ہے،سیدال خان ناصر
- ضلع حب کی بدلتی سیاسی بساط، دریجی مرکزِ نگاہ بن گیا
- یمنی فوج نے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا
- عمانی معاون پائلٹ طیارہ ہائی جیک کرکے اسرائیل پر نائن الیون جیسا حملہ کرنا چاہتا تھا
- فرانس؛ پولیس کا پھینکا گیا دستی بم اُٹھانے والے طالبعلم کا ہاتھ دھماکے سے اُڑ گیا
- آئندہ حملے کیلئے سرزمین استعمال ہوئی تو جواب مختلف ہوگا، ایران کی پڑوسی ممالک کو سخت وارننگ

