کوئٹہ،نامعلوم افراد نے فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی شام کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمدسلام ترین کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں