ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ کی کاروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (این این آئی) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ کی کاروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کوئٹہ سے حوالہ اور ہنڈی میں ملوث ملزمان محمد عمر، لعل محمد اور عبدالولی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 17 لاکھ روپے برآمد ہوئے ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سے 4 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات، رجسٹرز اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں